Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف، الہدی شاہرہ کو جمعرات سے ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان

مینٹینس ورک کےلیے شاہراہ کو دو ماہ کے لیے بند کیا گیا تھا (فوٹو: سبق)
سعودی روڈ جنرل اتھارٹی نےمینٹینس ورک مکمل ہونے پر طائف، الہدی روڈ جعمرات 20 فروری سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ اتھارٹی نے یکم جنوری 2025 کو مینٹینس ورک کےلیے شاہراہ کو دو ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے طائف جانے والوں کو ’السیل الکبیر‘ کا متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
 مینٹینس ورک دوماہ سے بھی کم عرصے میں مکمل ہوا ہے، اس کا مقصد  شاہراہ کے معیار اور کارکردگی  کو بہتر بنانا ہے۔
روڈ جنرل اتھارٹی کا یہ اقدام انفراسٹرکچر کو فروغ دینے اور سیفٹی سٹینڈرڈز کے معیار کو بڑھانے کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔
یاد رہے روڈ اتھارٹی اور طائف کمشنری کے اشتراک سے طائف، الھدی شاہراہ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ لوگوں کو سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے طائف جانے کے دو راستے ہیں جن میں ایک پہاڑی راستہ ہے جو خم دار ہے جبکہ دوسرے راستے کو ’السیل الکبیر‘ کہا جاتا ہے یہ راستہ نسبتا سیدھا ہے عام طور پر ہیوی ٹریفک کے لیے یہ راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔
خیال رہے موسم برسات میں الھدی شاہراہ کو عارضی طورپر بند کردیا جاتا ہے جب بارش کے دوران پہاڑ سے پتھر روڈ پر گر جاتے ہیں جنہیں ہٹانے اور راستے کو صاف کرنے کےلیے شاہراہ کو بند کیا جاتا ہے۔

شیئر: