Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہدایتکارانیل کپور، بیٹی ہیروئن

بالی وڈ انڈسٹری کے مشہور اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کےساتھ ساتھ فلموں کی ہدایتکاری بھی کریں گے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور کا کہنا ہے وہ فلم بنائیں گے اوربطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم میں اداکارہ ان کی بیٹی سونم کپور ہوں گی۔حال ہی میں سونم اور انیل کپور اپنی پہلی فلم میں ایکساتھ والد اور بیٹی کے کردار میں پہلی بار سینما اسکرین پر دکھائی دیں گے۔ فلم کا نام” اک لڑکی کو دیکھا “ ہے۔
 
 

شیئر: