بدھ 26دسمبر 2018 ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کو پبلک کنٹرول بورڈ کی سالانہ رپورٹ پیش کردی گئی
٭ 2019ءکے دوران سعودی عرب میں اصلاحات کا عمل تیز ، علاقائی ترقی کے منصوبے آگے بڑھیں گے
٭ 2019ءکے دوران خلیجی ممالک بحرانوں پر قابو پالیں گے اور سفارتکار مصالحت کے نئے افق روشن کرینگے
٭ تیونس کے سیکیورٹی حکام نے اخبارکے فوٹو گرافر کو نذر آتش کرنے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا
٭ عراق میں تلعفر کار دھماکہ، 13افراد ہلاک و زخمی
٭ پیانگ یانگ نے انسانی حقوق سے متعلق اپنے خلاف جاری کردہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی مذمت کردی
٭ ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی، واشنگٹن مسائل کے گرداب میں
٭ روحانی نے بحران بجٹ پیش کردیا، زرمبادلہ ختم ہونے کا اعتراف
٭ عراقی یو نیورسٹی نے صدام حسین کا تصویری خاکہ اٹھانے والے طلباءکی چھٹی کردی
٭ امریکی شہری کی ہلاکت پر عدالت نے شمالی کوریا کو 501ملین ڈالر معاوضہ پیش کرنیکا حکم دیدیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭