Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں ہزاروں افراد کا مارچ

خرطوم...سوڈان میں ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل کی جانب مارچ کیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا ۔جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ بعض کو گولیاں بھی لگی ہیں۔ اس کے باوجود مظاہرین نے دوبارہ اکھٹے ہو کر مارچ جاری رکھا ۔ مظاہرین نے حب الوطنی کے نغمے بھی گنگنائے ۔ سوڈان میں 29 سال سے صدر کے عہدے پر فائز عمر بشیر سے عہدہ چھوڑنے کی تحریک شدت اختیار کر گئی۔مارچ روکنے کے لئے خرطوم کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور بکتر بند گاڑیاں تعینات تھیں ۔واضح رہے کہ احتجاج کی کال کچھ آزاد حیثیت میں کام کرنے والی یونینز نے دی تھی ۔واضح رہے کہ اپوزیشن کا دعوی ہے کہ سوڈان میں مہنگائی کے خلاف جار ی مظاہروں میں22 افراد ہلاک ہوچکے۔

شیئر: