Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف جلد رہا ہوجائیں گے،ثناءاللہ

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے گا ۔ نوازشریف بے قصور ہیں، جلد رہا ہو جائینگے ۔ مریم اور نگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے اس ہاوس میں 156 ووٹ ہیں۔متحدہ اپوزیش کے بھی 156 ووٹ ہیں۔تین چار ووٹ انہیں کیسے ملے سب جانتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ4 ووٹوں کی اکثریت سے وزیراعظم کو سلیکٹ کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ پارلیمانی روایت کے مطابق شہباز شریف چیرمین پی اے سی بنے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے سو ارب میں3 میڑو بنائیں ۔ ان لوگوں نے پشاور میں سو ارب میں کھڈے بنائے ہیں ۔ سابق و زیر نے کہاکہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے ایک دو دن میں سو ارب کس نے کمائے یہ بھی پی اے سی نے پتہ لگانا ہے ۔ شہباز شریف اس حکومت کے خلاف آڈٹ پیراز کا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کہا ہے کہ نیب کاجو قانون وہ ایسا ہی رہنا چاہیے کیونکہ ہم نے تو بھگت لیا ۔اب دوسروں کی باری ہے ۔انہوں نے کہاکہ 1970میں نوازشریف کا کاروبار تھا ۔ اس وقت بھی 10سے 12ہزار افراد ان کے ہاں ملازم تھے ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن پرانہوںنے کہاکہ حکمران لوگوں کا ایک مرحلے کا گھر توڑ رہے ہیں ۔بنی گالہ اور لال حویلی کو کوئی نہیں گرا سکتا ۔

شیئر: