Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی حراست میں دوسرا تارک وطن بچہ ہلاک

واشنگٹن۔۔۔رواں ماہ کے دوران دوسری مرتبہ امریکی بارڈر گارڈز کی حراست میں گوئٹے مالا کا ایک تارک وطن بچہ ہلاک ہو گیا ۔حکام نے بتایاکہ8 سالہ لڑکے کی ہلاکت نامعلوم وجوہ کی بناء پر ریاست نیو میکسیکو کے اسپتال میں ہوئی۔ بچے کو امریکی سرحدی محافظین نے اسکے والد کے ہمراہ اس وقت گرفتار کر لیا تھاجب یہ دونوں میکسیکو کی سرحد پار کر کے امریکہ میں داخل ہونا چاہ رہے تھے۔ اس مہینے کے شروع میں گوئٹے مالا ہی سے تعلق رکھنے والی7 سالہ بچی بھی اپنے جسم میں پانی کی کمی سے انتقال کر گئی تھی۔ یہ بچی بھی تارک وطن تھی، جو امریکی بارڈر گارڈز کی حراست میں تھی۔

شیئر: