Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 5 رکنی مسلح ڈکیت گروہ گرفتار

 ملزمان مقامی ہیں جن کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان ہیں ، 17 وارداتوں کا اعتراف، پولیس ترجمان
جدہ ( ارسلان ہاشمی) ریاض ریجن کے پولیس ترجمان کرنل شاکر بن سلیمان التویجری کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے 5 رکنی مسلح ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان مقامی شہری ہیں جن کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان ہیں ۔ کرنل التویجری کی جانب سے اردونیوز کو جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو مذکورہ گروہ کی تلاش تھی جس کے بارے میں متعدد تھانوں میں رپورٹیں درج تھیں ۔ گروہ مسلح وارداتو ں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ گروہ کے خلاف ایک مارکیٹ اور فاسٹ فوڈ کی دکان میں مسلح ڈکیتی کے مقدمات درج تھے ۔ واردات کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے فاسٹ فوڈکی دکان کا ملازم بھی زخمی ہوا تھا گولی کارکن کی کمر میں لگی تھی ۔ فاسٹ فوڈ کی دکان سے ملزمان 13ہزار ریال لوٹ کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتار ی کےلئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے بالاخر ملزمان کو ریاض کے مشرقی علاقے سے گرفتا رکر لیا گیا ۔ گروہ کے قبضے سے 2 پستول اور ایک بندوق بھی برآمد ہوئی ۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے اپنے جرائم کا اقرار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شہر میں 17 ڈکیتی کی وارداتیں کی تھیں ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان پراسیکیوٹر جنرل کو بھیج دیا گیا جہاں مزید تفتیش کے بعد مقدمہ عدالت میں بھیجا جائے گا ۔ ریجنل پولیس ترجما ن کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے قانون پر عمل درآمد کرنے اور شہریو ںکی جان و مال کے تحفظ کےلئے پولیس مسلسل کام کررہی ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور ہر حالت میں امن عامہ برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
 

شیئر: