Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رقم ڈبل کرنے کا دعویدار شعبدہ باز گرفتار

ریاض۔۔۔ قانون نافذکرنےوالے اداروں کی مشترکہ ٹیم نے غیر ملکی شعبدہ باز کو گرفتار کر لیا جوجادو کے ذریعے رقم کو ڈبل کرنے کا دعوی کرتا تھا ۔ ملزم نے ایک شخص سے ایک لاکھ 80 ہزار ریال ہتھیا لئے تھے ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق ریاض گورنریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ گورنرشہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے جعل سازوں اور شعبدہ بازوں کے خلاف جامع کارروائی کے احکامات صادر کئے تھے جن پرعمل کرنے کےلئے گورنریٹ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ۔ گورنریٹ کے متعلقہ شعبے کو شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک غیر ملکی اس بات کا دعوی کرتا ہے کہ وہ خصوصی عمل کے ذریعے رقم کو ڈبل کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔ شعبدہ باز نے ایک مقامی سے اس مد میں ایک لاکھ 80 ہزار ریال بھی لے چکا ہے ۔ گورنریٹ کی ٹیم نے ملزم کے بارے میں معلومات حاصل کر کے اسے اس کے ٹھکانے سے گرفتا ر کر لیا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان پراسیکیوٹر کے ادارے کو بھجوا دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ اس ضمن میں گورنریٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام اس قسم کے شعبدہ بازوں کی باتوں میں نہ آئیں جن کا کام سادہ لوح لوگوں کو لوٹ لینا ہی ہوتا ہے ۔

شیئر: