حیدرآباد۔۔۔ امریکہ میں آگ لگنے کے ایک واقعہ میں تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے3 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہناہے کہ کیلیفورنیا کے ایک مکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں3طلباء جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ان کی شناخت16سالہ سواتیک نائیک،13سالہ جوائی نائیک اور14سالہ سوہاس نائیک کے طورپر کی گئی ہے۔