Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30ملین ریال بوگس چیک والا سعودی گرفتار

ریاض ۔۔ ۔ سعودی انٹرپول 30ملین ریال کے بوگس چیک جاری کرنے والے مفرور سعودی شہری کو بیرون مملکت سے وطن واپس لانے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری بوگس چیک جاری کرکے فرار ہوگیا تھا۔ سعودی انٹرپول نے اسے انٹرنیشنل انٹرپول کی مدد سے گرفتار کراکر مملکت واپس لالیا۔ قانونی کارروائی کےلئے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا۔

                                                    

شیئر: