7 سالہ بچے کو آسٹریلیا کے معاون کپتان کی بیگی گرین کیپ مل گئی
جمعرات 27 دسمبر 2018 3:00
میلبورن: میلبورن ٹیسٹ ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کے7 سالہ آرچی شیلر کو بطورمعاون کپتان آسٹریلیا کی گرین بیگی کیپ مل گئی۔کرکٹ آسٹریلیا اورکھلاڑیوں نے دل کے مریض 7سالہ بچے کی خواہش پوری کردی۔ ایک دن قبل ہی میلبورن کرکٹ گراونڈ سے متصل یارا پارک میں ایڈیلیڈ کے لیگ اسپنر کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وہ نمائشی طور پر ٹیم کے ہمراہ میدان میں اترے اور کیپ بھی وصول کی۔ ٹاس کے وقت ان سے کمنٹیٹر نے سوال بھی پوچھا۔ آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ جب آرچی سے ان کے والد نے پوچھا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں تو اس نے کہا میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننا چاہتا ہوں، ہمیں خوشی ہے کہ اس کی خواہش پوری ہوگئی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں