حیدرآباد۔۔۔ دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہرجاری ہے۔ رات کے اوقات اورصبح کی اولین ساعتوں میں شدید سردی کی لہردیکھی جارہی ہے۔ رات کے وقت اقل ترین درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ خاص طورپر صبح کے وقت کہربھی دیکھی جارہی ہے جس کے سبب گاڑی سواروں کو مشکلات کاسامنا ہے۔اے پی کے ایجنسی علاقوں میں درجہ حرارت اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے ۔ سردی میں اضافہ سے عام زندگی پر اثر پڑا ہے اور صبح کے اوقات میں چہل قدمی کرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے جنوری میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ کی پیش گوئی کی ہے۔ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں زائد سردی محسوس کی جارہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلہ جاریہ سال سردی کی لہر میں اچانک حیدرآباد میں اضافہ ہوگیا ہے۔