جمعہ28دسمبر 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ’’الشرق الاوسط‘‘ کی شہ سرخیاں
٭نئی سعودی حکومت تشکیل ،سیاسی و اقتصادی کونسلوں کی ترتیب نو
٭عساف وزیر خارجہ ، الجبیر وزیر مملکت ،عبداللہ بن بندر نیشنل گارڈز اورترکی الشبانہ وزیر اطلاعات و نشریات مقرر
٭متحدہ عرب امارات نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کر لئے ، دمشق میں سفارتحانہ کھول دیا
٭الحدیدہ میں ’’راہداریوں کا معاہدہ‘‘ ،حوثیوں کے انخلاء کی راہ ہموار
٭سوڈانی حکام نے 19مظاہرین کے قتل کی تحقیقات کا عہد کر لیا
٭واشنگٹن نے چین کی 2مواصلاتی کمپنیوں پر پابندیوں کا عندیہ دیدیا
٭الجزائر کا اقتدار اسلام پسندوں کے قبضے میں جانیوالا ہے،فرانس کے خدشات
٭ٹرمپ کے دورہ عراق نے عراقی سیاستدانوں کو مشتعل کر دیا
٭ترکی کا اعلیٰ سطحی وفد کل روس کے دورہ پر ماسکو پہنچے گا
٭سعد الحریری افواہوں کے باوجود نئی حکومت کی تشکیل کیلئے کوشاں