Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمشق میں امارات نے سفارتخانہ بحال کر دیا

دمشق۔۔۔متحدہ عرب امارات نے 7برس بعد دمشق میں اپنا سفارتخانہ بحال کر دیا اور شام کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کر لئے ۔ امارات نے 2011ء میں شام کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے تھے ۔ شامی وزارت اطلاعات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دمشق میں اماراتی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو شامی وزارت خارجہ کی درخواست پر بھیجا گیا۔ 

شیئر: