Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغی امدادی سامان کے قافلوں کیلئے راستے کھلنے پر رضامند

الحدیدہ۔۔۔ ہالینڈ کے جنرل کی زیر قیادت اقوام متحدہ کے مبصرین کی کمیٹی نے یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے نمائندں سے اجلاس کرکے امدادی سامان کی ترسیل کے مسئلے کو حل کرادیا۔ حوثی باغیوں نے امدادی سامان کے قافلوں کے لئے راستے اور گزر گاہیں کھولنے کی رضامندی دیدی۔ یمنی حکومت پہلے سے ہی اس کے لئے تیار تھی۔ اسے یمنی عوام کے تئیں اپنے فرائض کا احساس ہے۔ اسی جذبے سے امدادی سامان کی ترسیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرانے کیلئے کوشاں تھی۔ اقوام متحدہ کے مبصرین الحدیدة میں جنگ بندی کو ناکام ہونے سے بچانے اور طے شدہ انخلاءکی نگرانی کا کام شروع کررہے ہیں۔ دریں اثناءیمن میں پیش آنے والے واقعات کا تجزیہ کرنے والی مشترکہ ٹیم کے ترجمان منصور المنصور نے اطمینان دلایا کہ عرب اتحاد برائے یمن کے جملہ اقدامات درست ہیں جبکہ عالمی تنظیموں اور بعض ذرائع ابلاغ کے اس کے برخلاف دعوے سراسر غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب اتحاد کی افواج جھڑپوں کے ضوابط بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کا احترام کررہی ہیں۔

شیئر: