Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کے خلاف بختاور بھی میدان میں

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور نے سوشل میڈ یا پر حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خام خیالی کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دینگے اور نہ سندھ کی گیس اور زمین پر قبضہ کرنے دینگے۔ ٹوئٹر بیان میں بختاور نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ہمارے رہنماوں اور وزرا کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرکے پی ٹی آئی حکومت اس خام خیالی کا شکار ہے کہ وہ سندھ پر حکومت کریگی لیکن میں انہیں یاد دلانا چاہتی ہوں کہ حالیہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی سندھ میں تیسری پوزیشن تھی۔ سندھ نے تحریک انصاف کو مسترد کردیا ہے۔ 

شیئر: