امن و امان کی خراب صورتحال پر یوگی ناراض
لکھنؤ۔۔۔۔ ریاست کے ابترنظم ونسق اور کرائم کے پیش نظر وزیراعلیٰ یوگی نے میٹنگ طلب کی ہے جس میں ڈی جی کے ساتھ ریاست کے تمام اے ڈی جی ایس ایس پی ڈی آئی جی اوردوسرے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ یوگی ریاست کی بدترین صورتحال سے ناراض ہیں۔ پولیس افسران کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ۔انہیں یہ خبرملی ہے کہ کچھ دہشت گردتنظیمیں الٰہ آباد میں کمبھ میلے اوراجودھیا کے مذہبی مقامات پر حملے کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ پولیس کو چاہئے کہ وہ مستعدی دکھائے اورایسے عناصر پر سخت نظررکھے۔ٔٔٔٔٔٔٔٔٔٔٔ