Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس یوکرینی اہلکاروں کو رہا کرے، جرمنی اور فرانس کا مطالبہ

برلن ۔۔۔جرمن چانسلر انجیلا اور فرانسیسی صدر امانویل میکرون نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرینی بحریہ کے زیرحراست اہلکاروں کو رہا کرے۔ گزشتہ ماہ روس نے آبنائے کیرچ میں کارروائی کرتے ہوئے یوکرینی بحریہ کے 3 جہازوں کو قبضے میں لے لیا تھا ۔ ان جہازوں پر سوار یوکرینی اہلکار روسی حراست میں ہیں۔ ماسکو حکومت کا الزام ہے کہ یوکرینی بحریہ کے 24اہلکاروں نے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی۔ انجیلامرکل اور میکرون کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس فوری اور غیرمشروط طور پر یوکرینی سرکاری اہلکاروں کو رہا کرے۔

شیئر: