Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیورپول کے محمد صلاح سے پابندی کی تلوار ہٹ گئی

لندن: انگلش فٹبال کلب لیور پول کے مصری فٹبالر محمد صلاح ممکنہ پابندی کا شکار ہونے سے بچ گئے۔انگلش پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران نیو کیسل کے خلاف محمدصلاح کی جانب سے حاصل کی جانے پنالٹی کک کے حوالے سے ان شکوک کا اظہار کیا جارہا تھا کہ صلاح نے جان بوجھ کر خود کو گرایا تھا اور انہوں نے مبینہ طور پر ریفری کو دھوکہ دے کر پنالٹی کک حاصل کی اور پھر اس پر گول کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ انگلش فٹبال ایسو سی ایشن کی پینل نے اس حوالے سے ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد کہا جو کچھ ہوا اس میں ریفری کو دھوکہ دینے کا کوئی شائبہ نظر نہیں آتا اور مصری فٹبالرمحمد صلاح کے خلاف کسی کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔ قبل ازیں کہا جارہاتھا کہ قصور وار ہونے کی صورت میں مصری فٹبالر انگلش پریمیئر لیگ کے اگلے دونوں میچوں سے باہر ہوسکتے ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: