Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو خصوصی ٹاسک دے دیا

کراچی... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پیرکوکراچی کا دورہ کریں گے ،جہاں وہ سندھ کے مختلف رہنماوں سے موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اطلاعات موجودہ صورتحال پر سندھ کے سیاسی رہنماو ں کو اعتماد میں لیں گے۔جعلی اکاونٹس کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومتی نکتہ نظر بیان کریں گے۔ دورہ کراچی کے دوران فواد چوہدری تحریک انصاف کے علاوہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم رہنماوں سے بھی ملیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو سندھ کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیر اطلاعات ذوالفقار مرزا، امیر بخش بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں میں بدلتی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

شیئر: