Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی غزہ کے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں طبی سامان کی فراہمی جاری

یہ اقدام فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کی جانب سے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں طبی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ اقدام جنوبی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج نے جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم پر کام کررہا ہے۔ 


سعودی عرب متاثرین کی مدد کے لیے فضائی پل بھی قائم کیے ہوئے ہے( فوٹو: ایس پی اے)

تاکہ طبی ٹیموں کو موجودہ صورتحال میں مریضوں اور زخمیوں کی ہیلتھ کیئر جاری رکھنے میں مدد دی جا سکے ہے۔
یہ امداد سعودی عرب کے انسانی کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے جس کا مقصد مختلف بحرانوں اور مصائب میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔
یاد رہے شاہ سلمان مرکز غزہ پٹی کے متاثرین کی مدد کے لیے فضائی پل بھی قائم کیے ہوئے ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی متاثرین کی مدد کے  لیے عطیات مہم بھی چلائی گئی۔

شیئر: