لندن۔۔۔دنیا میں سب سے زیادہ شہریوں کے پاس گاڑیاں امریکہ میں ہیں جہاں ایک ہزار افراد میں سے 821 کے پاس گاڑیاں ہیں۔امریکہ کے بعد دوسرا نمبر نیوزی لینڈ کا ہے جہاں فی ہزار نفوس میں 819 گاڑیاں پائی جاتی ہیں۔3ملین نفوس پر مشتمل یورپ کا جزیرے پر مشتمل ملک آئس لینڈ گاڑیوں کے تناسب کے اعتبار سے یورپ میں پہلے اور دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں فی ہزار شہری 796 گاڑیاں ہیں۔چوتھے نمبر پر بھی چھوٹا سا یورپی ملک مالٹا ہے ۔یہاں ایک ہزار شہریوں میں سے 775 کے پاس گاڑیاں ہیں ۔یورپی ملک لکسمبرگ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں فی ہزار نفوس 745 گاڑیاں ہیں۔چھٹا نمبر آسٹریلیا کا ہے جہاں ایک ہزار شہریوں میں سے 718 کے پاس گاڑیاں ہیں۔اٹلی بھی اس عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین ممالک میں آٹھویں نمبر پرہے جہاں ایک ہزار شہری 706 گاڑیاں رکھتے ہیں۔کینیڈا میں ایک ہزار افراد میں سے 646 کے پاس گاڑیاں ہیں اور وہ اس درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہے۔ پولینڈ فی ہزار نفوس میں 628 گاڑیوں کے ساتھ یورپی یونین میں چوتھے اور عالمی سطح پر دسویں نمبر پر ہے۔