ٹیسٹ رینکنگ:2018ءکے آخر میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن
دبئی:آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں ہند وستان کی کرکٹ ٹیم پہلی پوزیشن پر ہے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے رواں برس کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پوزیشن ٹیبل پر ہند 116 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ٹاپ10 بیٹسمینوں کی فہرست میں ہند کے کپتان ویرات کوہلی کا بدستور پہلا نمبر ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، ہند کے پجارا چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے، نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس ساتویں، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر نویں اور پاکستان کے اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں۔بولنگ میں جنوبی افریقہ کے رابادا ٹاپ پر ہیں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر چوتھے، پاکستان کے محمد عباس پانچویں، ہند کے رویندرا جدیجہ چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، ہند کے ایشون آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی نویں اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دسویں نمبر پر ہیں۔ٹاپ پانچ آل راونڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے، ہندکے جدیجہ تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر چوتھے اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں