Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی کا بھی یو ٹرن

اسلام آباد... پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے بلاول بھٹو کے ترجمان کے بیان کو ذاتی رائے قرار دیا اور کہا کہ پارٹی لیول پر چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے ترجمان نے ایک ٹاک شو کے دوران چیئر مین سینیٹ کے حوالے سے جو بات کی وہ ان کی ذاتی رائے ہے۔پیپلزپارٹی نے چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

شیئر: