اسلام آباد: حکومتی ترجمان برائے معاشی امور فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ ہم بیماری کا علاج نہیں کر رہے بلکہ علامات کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر گرا کربھی برآمدات میں اضافہ نہ ہوا۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی کر کے بھی برآمدات میں اضافہ نہیں کرسکے ، حکومتی حکمت عملی کام نہیں کر رہی، متبادل حکمت عملی سوچنا ہوگی۔ فرخ سلیم نے بتایا کہ ہم تجارتی خسارہ کنٹرول نہیں کر پا رہے اور اس کی وجہ سے دوست ممالک سے پیکیج کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے امداد ہمیں ایک سال کے قرض کی صورت میں مل رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دوست ممالک سے لی جانے والی امداد کا سود بھی دینا پڑے گا۔