Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیری کین کی عمدہ کارکردگی نے ٹوٹنہم کو فتح دلادی

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے دوران ٹوٹنہم نے کارڈف سٹی کے مقابلے میں0-3سے کامیابی حاصل کرکے انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ لیور پول بدستور پہلے نمبر پر ہے۔میچ کے پہلے ہاف میں ہی ٹوٹنہم نے اپنے اسٹرائیکر اور انگلش کپتان ہیری کین، کرسٹیان ایرکسن اور سوون ہیونگ کے گول کی مدد سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی اور کارڈف سٹی کو میچ میں واپسی کا موقع ہی نہیں مل سکا ۔ہیری کین نے ابتدائی 3منٹوں میں ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد دباوکا شکار ہو جانے والی کارڈف کی ٹیم سنبھل نہیں سکی ۔ اس نے دوسرے ہاف میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اسے ٹوٹنہم کی مضبوط دفاعی لائن کو توڑنے کا کوئی موقع نہیں ملا ۔لیگ کی ٹاپ ٹیم لیور پول اور ٹوٹنہم کے درمیان صرف6پوائنس کا فرق رہ گیا ہے اور وہ مانچسٹر سٹی کے ہمراہ ٹائٹل کی دوڑ کیلئے مضبوط امیدواروں میں شامل ہے۔ادھر ٹوٹنہم ہوٹسپر کیلئے کھیلنے والے انگلینڈ کی قومی ٹیم کے کپتان ہیری کین نے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ ہیری کین 45اوے میچوں میں 42گول کرنے کے ساتھ ساتھ انگلش پریمیئر لیگ میں شامل تمام 28ٹیموں کے خلاف بھی گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ان کا یہ کارنامہ اس لئے بھی زیادہ اہم ہے انہوں نے حریف ٹیموں کے خلاف یہ تمام گول ایک سیزن کے دوران کئے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: