Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ نیشنل اسپتال کیلئے مزید 3سال کی ایکریڈیٹیشن

جدہ ۔۔۔ ہمیں جدہ نیشنل اسپتال کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سعودی سینٹرل بورڈ آف ایکریڈیٹیشن کی جانب سے جدہ نیشنلاسپتال کو مزید 3سال کیلئے ایکریڈیٹیشن حاصل کرلی۔ جو 3اپریل2021 ءتک کیلئے ہے۔پریس ریلیز کے مطابق اسپتال کے ڈائریکٹر وی پی محمدعلی نے کہا ہے کہ بلاشبہ یہ ہمارے لئے نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کہ صحت کی نگہداشت سے متعلق ہماری آرگنائریشن کی نمو اور کامیابیوں کا تسلسل جاری و ساری ہے۔ اجازت نامہ اس امر کی دلیل ہے کہ ہماری آرگنائزیشن نے مریضو ںکو اعلیٰ پیمانے کی نگہداشت کی سہولتیں فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ نیز کاروباری سطح پر بھی اس تنظیم نے بلند معیار اپنا رکھا ہے۔ ”سی بی اے ایچ آئی “ کی جانب سے ملنے والی سند مجاز ہمارے اسی عزم کا ثبوت ہے۔ ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ ہم سند مجاز حاصل کرنے کے تمام چیلنجوں سے بحسن و خوبی نبرد آزما ہوئے ہیں۔ ہم نے معیار کی برقراری کے اصولوں او راس میں بہتری کے ساتھ ساتھ مستقبل میں مریضوں کی نگہداشت اور تحفظ میں نکھار لانے کا عزم کررکھا ہے۔ 

شیئر: