ریاض: ریاض اس وقت گرد وغبار کے طوفان کی زد میں ہے جہاں حد نگاہ انتہائی متاثر ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے گرد وغبار کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے ریاض سمیت قرب وجوار کے متعدد علاقوں میں گرد وغبار کے طوفان کی توقع ظاہر کی تھی۔ دوسری طرف محکمہ شہری دفاع اور دیگر امدادی اداروں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو محفوظ مقامات میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت صحت نے تمام اسپالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔