Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت :پولیس تحریری اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کرسکتی

کویت: کویتی کرمنل کورٹ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکارکو شہریوں سے تفتیش کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا اختیار نہیں۔شہریوں سے تفتیش کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے لئے پولیس کو متعلقہ محکمہ سے تحریری اجازت نامہ لینا ہوگا۔عدالت نے کرمنل کورٹ کے قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے شق نمبر 52کا حوالہ دیا ہے جس کے مطابق پولیس اہلکار کو اختیار ہے کہ وہ شبہ کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو روک سکتا ہے، اس کا نام اور شناختی دستاویزات طلب کرسکتا ہے۔ پولیس اہلکار اگر تفتیش ، تلاشی یا گرفتاری کی ضرورت محسوس کرے تو اسے چاہئے کہ متعلقہ افسر سے تحریری اجازت نامہ حاصل کرے۔پولیس اہلکار کو اگر کسی پر شبہ ہو تو قانون اسے مشتبہ شخص کو پولیس اسٹیشن لے جانے کا اختیار دیتا ہے جہاں پہنچ کر مزید تفتیش کرنے کے لئے تحریری اجازت نامہ لینا ہوگا۔
  • کویت کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: