بیجنگ ۔۔۔چین نے اعلان کیا ہے کہ اس کی خلائی ایجنسی کی جانب سے بھیجا گیا روبوٹک خلائی جہاز’’ چینگ فور‘‘ چاند کے تاریک حصے میں کامیابی سے اترنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔گزشتہ شب چین کا یہ خلائی جہاز چاند کے قطب جنوبی’’ائیٹکن بیسن‘‘ پر اترنے میں کامیاب ہو گیا۔چینی سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس لینڈنگ کو خلابازی کی تاریخ کا اہم قدم قرار دیا ہے۔چینی حکام نے اس روبوٹک طیارے سے بھیجے جانے والی چاند کی تصویر بھی ٹوئٹر پر جاری کی ہے۔