Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ صدارت کے اہل نہیں، سینیٹر مٹ رومنی

نیویارک... حکمراں جماعت ریپبلکن کے سینیٹر مٹ رومنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے پوری دنیا میں مایوسی پھیلائی،وہ صدارت کے اہل نہیں ۔ٹرمپ کے نسلی تعصب، تارکین کیخلاف بددیانتی پر مبنی بیانا ت اورا قد ا مات کا مخالف ہو ں۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع مضمون میں انہوںنے کہا کہ ٹرمپ اپنی سوچ کو اپنے عہدے کی سطح تک نہیں لاسکے۔انہوں نے اپنے الفاظ اور اقدامات سے پوری دنیا میں مایوسی پھیلائی ہے۔انہوںنے کہا کہ کابینہ کے کئی ارکان کی سبکدوشی کے بعد امریکی صدر کے رویہ پر تنقید کرنے پر مجبور ہو گیا۔

شیئر: