Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس فرخ عرفان سے بھی منی ٹریل طلب

اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کے خلاف بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ریفرنس پر کھلی عدالت میں سماعت کی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں5 رکنی جوڈیشل کونسل نے ریفرنس پر سماعت کی۔ ریجنل ٹیکس افسرسرمد قریشی نے جسٹس فرخ عرفان کے ٹیکس گوشوارے ظاہر کئے۔ وکیل استغاثہ نے کہا کہ نوٹس آف شور کمپنی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر جاری کیا گیا۔دوران سماعت نمائندہ ایس ای سی پی نے جسٹس فرخ عرفان کی 5کمپنیوں کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔چیئرمین جوڈیشل کونسل جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ یہ تسلیم شدہ ہے کہ جسٹس فرخ نے کمپنیاں بنائیں۔آف شور کمپنیوں کے ذریعے بیرون ملک جائیداد خریدی گئی۔جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ بیرون ملک جائیداد خریدنے کے لئے پیسہ کہاں سے آیا۔ کیا پیسہ بیرون ملک کمایا یا پاکستان سے گیا؟‘چیئرمین جوڈیشل کونسل نے واضح کیا کہ ’منی ٹریل کی وضاحت جسٹس فرخ عرفان خود دیں گے۔انہیں بیرون ملک جائیداد خریدنے کا جواب تو دینا ہوگا۔

شیئر: