ٹرمپ نے وزیر دفاع کو کیوں برطرف کیا؟
واشنگٹن ...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے معاملے پر سابق وزیر دفاع جم میٹس کو عہدے سے برطرف کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ جم میٹس نے میرے لئے کیا کیا ہے؟‘ ٹرمپ نے سابق وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمانڈ کے دوران افغانستان میں امریکی فوج کی پالیسی اچھی نہیں تھی۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ جو کچھ انہوں نے افغانستان میں کیا۔ میں اس سے خوش نہیں۔ صدر باراک اوباما نے بھی انہیں برطرف کیا تھا اور اب میں نے بھی کردیا۔انہوںنے کہا کہ میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لئے درکار 5 ارب ڈالر کی فنڈنگ کے مطالبے پر قائم ہوں۔ امریکی وزیردفاع جم میٹس کے استعفیٰ کے بعدقائم مقام نائب وزیر دفاع پیٹرک شنیہن نے منصب سنبھال لیا۔ امریکی صدر کی جانب سے شام اور افغانستان سے فوجی انخلا پر اتفاق رائے نہ ہونےسے جم میٹس مستعفی ہوگئے تھے۔