Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالی میں مقامی گروپوں کے درمیان تصادم برا عمل ہے، او آئی سی

جدہ ۔۔۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مالی میں مقامی گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم کی مذمت کردی۔ انہوں نے مالی کی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی اور تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ سے انکے لئے اس مصیبت پر صبر و تحمل کی دعا کی۔ ڈاکٹر العثیمین نے مالی کے حکام سے مسلح گروپوں کے خلاف انتھک جدوجہد میں بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مالی کے متعلقہ فریقوں اور عالمی شرکاءسے اپیل کی کہ وہ مالی میں امن و مصالحت کا معاہدہ نافذ کرائیں۔ نیز اسلحہ جمع کرانے اور قومی دھارے میں شمولیت کی کوششیں تیز کردیں۔

شیئر: