ریاض۔۔۔2018ء کے دوران سعودی عرب مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سب سے طاقتور اقتصادی قوت کے طور پر سامنے
آگیا ۔ سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار 2.9ٹریلین ریال ریکارڈ پر آئی ۔ یہ امریکی ڈالر میں 784ارب کے مساوی ہے ۔ الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں نے یہ بات سعودی محکمہ شماریات( spectator in dex)سے حاصل کر دہ معلومات کی بنیاد پر بتائی ہے ۔ مجموعی قومی پیداوار کے لحاظ سے ترکی دوسرے نمبر اور امارات تیسرے نمبر پر ہے ۔ 2019ء کے دوران سعودی عرب میں 6.4فیصد شرح نمو متوقع ہے ۔