Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: اسکول وین میں آتشزدگی، 15بچے جھلس گئے

 کراچی۔۔۔ کراچی میں ا سکول وین میں شارٹ سرکٹ سے اچانک بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں وین میں موجود 15بچے جھلس کر زخمی ہو گئے ،جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے کراچی سول اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں قطر اسپتال کے قریب اسکول وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ،جس کے نتیجے میں وین میں موجود 15بچے جھلس کر زخمی ہو گئے ،جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے کراچی کے سول اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا ،وہاں پر ڈاکٹرز نے 12بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے فارغ کر دیا جبکہ 3بچوں کی حالت تشویشناک ہے،جن کا علاج وہاں پر جاری ہے ۔پولیس کے مطابق گاڑی کا سلنڈر بالکل ٹھیک حالت میں موجود ہے،گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں