Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ایوانِ نمائندگان نے حکومتی شٹ ڈاون ختم کرنے کی منظوری دےدی

واشنگٹن۔۔۔امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان نے حکومتی شٹ ڈاون ختم کرنے کے بعض بلوں کو منظور کر لیا۔ اس منظوری کے بعد واشنگٹن حکومت کے کئی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔ ایوانِ نمائندگان نے میکسیکو کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کے لیے فنڈ مہیا کرنے کے بل کو منظور نہیں کیا ۔ امریکی کانگریس کے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان 3 جنوری سے وسط مدتی الیکشن کے بعد پہلی مرتبہ فعال ہو گئے ہیں۔ ایوانِ نمائندگان میں اکثریتی ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین نے نینسی پلوسی کو اسپیکر منتخب کیا ہے۔ کانگریس کے اس ایوان نے 6 حکومتی بلوں کی منظوری دی ہے۔ امریکی حکومت کے ایک چوتھائی دفاتر گزشتہ 13روز سے بندش کا شکار تھے۔

شیئر: