بنگلہ دیشی انتخابات ،اقوام متحدہ کوبھی تحفظات
نیو یارک ...اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں ہونے والے انتخابات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے انتخابات میں دھاندلی اور تشدد کا الزام لگایا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی نتائج کے مطابق عوامی لیگ اور اس کی حامی سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد نے پارلیمان کی 90 فیصد سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بنگلہ دیشی حکام سے مطالبہ کیا کہ انتخابی عمل کے دوران دھاندلی، تشدد کے واقعات اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کی مکمل طور پر فوری، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جا ئے۔ انتخابات میں کئی انسانوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس کے ذمہ داورں کو سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر قانونی طور پر جواب دہ بنایا جانا چاہیے۔ترجمان نے بنگلہ دیشی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انتقامی کارروائیوں کی روک تھام کےلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔