Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری ،فضل الرحمان ملاقات میں کیا طے پایا؟

  اسلام آباد...جے یو آئی ف کے امیر اورمتحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے پر جلد راضی کر لیا جائے گا ۔موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے ۔ تمام حکومتی فیصلے بیرونی دباو پر ہورہے ہیں ۔ناقص پالیسیوں سے ملکی معیشت مزید خراب ہورہی ہے ۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے ۔ امریکی دباو پر اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو سست کیا جارہا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ زرداری کی خواہش پر ملاقات ہوئی ۔ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس گرینڈ اپوزیشن کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو بھی پیغام بھیجا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے تجاویز لیں ۔ ان تجاویز کی روشنی میں اے پی سی بلائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر اپوزیشن کی حکمت عملی نہیں ہوگی تو پھر کسی ڈیل کی باتیں زور پکریں گی ۔فضل الرحمن نے کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ جب گرینڈ اپوزیشن پر زرداری صاحب تیار ہوتے ہیں تو ن لیگ تیار نہیں ہوتی ۔ جب ن لیگ تیار ہوتی ہے تو زرداری صاحب نہیں مانتے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور صدارتی انتخاب کے موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر آصف علی زرداری سے گلہ ضرور ہوا ہے ۔ 

شیئر: