Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالی وڈکوضرورت پڑی تو خدمات پیش کروں گی، بہار بیگم

     فلم انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری لالی وڈکےلئے میں نے اپنا خون جگر دیا ہے اور پنی ساری جوانی اس کی خدمت میں گزار ی ہے ۔ آج لاہور کی فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کسی دور میں فلم اسٹوڈیوز میں گہما گہمی اپنے عروج پر ہوا کرتی تھی مگر پھر بعض عاقبت نا اندیش لوگوں نے فلم انڈسٹری کو برباد کر دیا۔ پنجابی فلموں کے مقبول ہیرو سلطان راہی کے قتل کی وجہ سے لالی وڈ کو خاص طور پر گہرا نقصان اٹھانا پڑا جس کے بعد فلم انڈسٹری مکمل زوال کی طرف چلی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ آج کراچی میں فلم انڈسٹری کی دوبارہ سے نشوو نما ہو رہی ہے اور کئی فلمیں ایسی بھی سامنے آئیں جو اپنے موضوع کے اعتبار سے متاثر کن تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ لالی وڈ انڈسٹری کو جب بھی ضرورت پڑی، میںاپنی خدمات پیش کرنے کے لئے حاضر رہوں گی۔

 

شیئر: