ڈیل کمپنی نے نیا لیپ ٹاپ متعارف کرادیا
ڈیل کمپنی کی جانب سے لیٹیٹیوڈ 7400 ٹو ان ون لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ڈیوائس کا ڈسپلے 14 انچ کا ہے اور اس میں گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن دی گئی ہے۔ ڈسپلے میں ڈیل ایکٹیو پین کی سپورٹ بھی دی گئی ہیں البتہ اسے علیحدہ فروخت کیا جائے گا۔ لیپ ٹاپ میں انٹیل ایٹتھ جنریشن پروسیسر ، 16 جی بی ریم اور 1 ٹی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے لیپ ٹاپ میں دو یو ایس بی ٹائپ اے پورٹ ، دو تھنڈر بولٹ 3 پورٹ ، ایچ ڈی ایم آئی پورٹ اور اسمارٹ کارڈ ریڈر پورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ڈیوائس میں وائی فائی اور بلیو ٹوتھ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ لیپ ٹاپ میں ایکسپریس چارج ٹیکنالوجی دی گئی ہے جس کی مدد سے ایک گھنٹے میں لیپ ٹاپ کو 80 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے۔لیپ ٹاپ کو مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 1599 ڈالر ہوگی۔