Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضرورت پر ....طلاق نعمت

ریاض ۔۔۔ سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن اور مشیر ایوان شاہی شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے بتایا ہے کہ طلاق کا فیصلہ بڑا مشکل ، بڑا ٹیڑھا اور بیحد برا ہے۔ اسلام نے طلاق کو بدترین حلال قرار دیا ہے۔ انتہائی مجبوری کے عالم میں ہی طلاق کے فیصلے کی اجازت دی گئی ہے۔ المطلق نے کہا کہ اگر مسئلے کا حل طلاق کے سوا کوئی نہ ہو تو ایسی صورت میں طلاق نعمت بن جاتی ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن پاک میں ہمیں بتایا ہے کہ اگر میاں بیوی ناگزیر حالت میں طلاق پر مجبور ہوں اور دونوں ایک دوسرے سے خوش اسلوبی سے دور ہوجائیں تو ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ دونوں کے ساتھ رحمت کا معاملہ فرماتا ہے۔
 

شیئر: