Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نژاد صدف جعفر امریکی شہر کی مئیر منتخب

  نیوجرسی ...پاکستان نژاد صدف جعفر نے امر یکی ریاست نیوجرسی کے علاقے مونٹگمری کی مئیر کا عہدہ سنبھال لیا۔ ان کی فیملی 70کی دہائی میں امر یکہ منتقل ہوئی تھی۔صدف جعفر ریاست کی پہلی جنوب ایشیائی مئیر ہیں ۔ان کے والدین کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔صدف جعفر سے مئیر کے عہدے کا حلف اٹارنی جنرل گوربیر گریوال نے لیا۔ مونٹگمری ٹاون شپ کمیٹی مئیر اور دیگر 4 اراکین پر مشتمل ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدف جعفر نے کہا کہ وہ لوکل گورننس میں کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ شامل کریں گی۔صدف جعفرڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے پچھلے برس کمیٹی رکن منتخب ہوئی تھیں، وہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں۔

شیئر: