Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی نیندیں اڑنے والی ہیں، نثار کھوڑو

لاڑکانہ.... پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ قومی مالیاتی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرکے فاٹا کو 3 فیصد دینا غیر آئینی عمل ہے۔ اگر وفاق کو این ایف سی میں فاٹا کو3 فیصد دینا ہے تو وہ صوبوں کے بجائے اپنے حصے سے ادا کرے۔لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ ملک کا 70 فیصد ریونیو ادا کرتا ہے مگر پھر بھی اس سے زیادتی کی جا رہی ہے جوکسی صورت قبول نہیں۔ چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ ایسا نہ کہیں کہ جو حکومت ناکام ہوئی تو کوئی اور آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے کیس میں نیب اور جی آئی ٹی منی ٹریل ڈھونڈ لیتی ہے مگر اصغر خان کیس میں ووٹ کے ساتھ بددیانتی کونہیں ڈھونڈ پاتی۔ یہ دوغلی پالیسی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی اداروں سے ملاقاتیں ظاہر کررہی ہیں کہ کارروائیاں صرف اپوزیشن کے خلاف ہو رہی ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ الگ کرنے کا ایم کیو ایم کا خواب پورا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتیں اپوزیشن کو متحد کرنے کے لئے ہوسکتی ہیں۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں ہیں۔بات چیت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔اب وزیراعظم عمران خان کی نیندیں اڑنے والی ہیں۔ 

شیئر: