Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگ روایتی فلموں سے بیزار ہو چکے، ثنا

لالی وڈ اداکارہ ثناءنے کہاہے کہ فلموں کی کامیابی کےلئے معمول سے ہٹ کر نئے موضوعات تلاش کرنے کے ساتھ ٹیکنالوجی کے تجربات بھی کرناہونگے ۔ضروری نہیںکہ اگر کسی فلم کی کہانی محبت اوررومانس کے گرد گھومتی ہے تو اس میں کامیڈی کو شامل نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک انٹر ویو میں ثناءنے کہا کہ اب لوگ روایتی فلموں سے بیزار ہو چکے ہیں اور وہ کچھ نیا چاہتے ہیں ۔ ہمارے معاشرے میں اتنے موضوعات ہیں جنہیںا سکرپٹ کی صورت دیکھ کر اس پر فلم بنائی جا سکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہمیں ٹیکنالوجی کے بھی تجربات کرنا ہوں گے ۔ ہالی وڈ اوربالی وڈ کی فلموں میں ایک جدت ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ ان فلموں کی جانب راغب ہو جاتے ہیں ۔
 

شیئر: