بالی وڈ کی اداکارہ کیارہ اڈوانی نے دھرما پروڈکشن کی نئی ہاررکامیڈی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دھرما پروڈکشن نے اپنی نئی ہاررکامیڈی فلم کے مرکزی کردار کے لئے اداکارہ کیارہ اڈوانی کو پیشکش کی جس میں عکس بندی کے شیڈول میں تصادم کے باعث انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا ۔ اداکارہ کیارہ اڈوانی فلم ’’تخت‘‘، ’’گڈنیوز‘‘ اور ’’کلنک‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔