ینگون۔۔۔ میانمارحکومت نے کہا ہے کہ مسلح گروپوں کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کے صدارتی ترجمان یو جاؤ ہٹہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیس کمیشن نے امن عمل کے راستے بند نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے دہرایا کہ حکومت21ویں صدی کے پنگ لانگ امن کانفرنس میں قومی حقوق ، مساوات اور وفاقی حقوق پر سیاسی بات چیت کاخیرمقدکرتی ہے۔