Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکزی حکومت کی جانب سےریزرویشن دیئے جانےکے فیصلے کا خیر مقدم

    لکھنؤ ۔۔۔۔وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے غریب افراد کو ریزرویشن  دیئے جانے کے فیصلےکا کانگریس ، سماج وادی پارٹی ، اور بی ایس پی نے خیر مقدم کیا۔ بی ایس پی سپریمومایاوتی نے کہا کہ میں نے2007ء سے یہ مشن چلا رکھا ہے کہ اقتصادی طورپر کمزور افراد کو بھی ریزرویشن دیا جائے۔اسے اپنے مینی فیسٹو میں بھی شامل کررکھا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی اس تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ ہر الیکشن کے موقع پر میں برابر مالی اور سماجی اعتبار سے کمزور برہمنوں ، مسلمانوں اور راجپوتوں کو ریزرویشن دینے کی وکالت کی ۔ میری اس تجویز پر بی جے پی ماضی میں میرے اوپر منہ بھرائی  کا الزام لگاتی رہی ہے جب کہ آج  میری ہی باتوں کو اپنا لیا۔ کانگریس نے بھی اونچی ذات کے غریبوں کو ریزرویشن دینے کی حمایت کی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر محمد اعظم خاں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے مسلمانوں کے لئے ریاستی اسمبلی میں آواز اٹھائی کہ وہ سیاسی ، سماجی اور معاشی اعتبار سے دلتوں سے بھی زیادہ پسماندہ ہیں۔ اسلئے انہیں10فیصد ریزرویشن ملنا چاہیے۔ کیونکہ ملک میں قائم ہونے والے 2 کمیشنوں سچر کمیشن اور رنگ ناتھ مشرا کمیشنوں نے واضح طور پریہ بات کہی کہ مسلمان دلتوں سے بھی زیادہ پسماندہ ہوگئے ہیں لہذا انہیں10 فیصد ریزرویشن ملنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:- - - - -لوک سبھا میں آج مودی حکومت کا امتحان

شیئر: