جازان میں خاتون کا اغوا اور زیادتی، دو غیرملکیوں کو سزائے موت
تمام شواہد اور اقبالی بیان پر عدالت نے ملزمان کو سزا سنائی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے ’جازان میں غیرملکی خاتون کو اغوا و زیادتی کرنے کے سنگین جرم میں دو یمنیوں کو سزائے موت دی گئی ہے۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’جازان ریجن میں پولیس نے یمنی شہری یوسف علی علوانی اور سلیمان علی کو ایک غیرملکی خاتون کو اغوا کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی وڈیو بھی بنائی۔‘
پولیس نے دونوں ملزمان کا چالان کرمنل کورٹ میں جمع کرایا جہاں تمام شواہد اور اقبالی بیان پر عدالت نے ’حد حرابہ‘ کی سزا ان پر نافذ کی گئی۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا ’عدالتی احکامات کے مطابق دونوں مجرموں کی سزائے موت پر منگل 24 دسمبر 2024 کو جازان ریجن میں عمل درآمد کردیا گیا۔‘