والدہ کے سامنے عرب شہری کی توہین، 25 ہزار درھم جرمانہ ادا کرنے کا حکم
دبئی کورٹ نے عدالتی اخراجات ادا کرنے کا بھی پابند بنایا ہے (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی کی سول عدالت نے ایک عرب شہری کو 25 ہزار درہم معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایک عرب شخص کی اس کی والدہ کے سامنے بدتمیزی اور توہین کا الزام ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق اس سے قبل ابتدائی فوجداری عدالت نے 5 ہزار درھم معاوضے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔
عرب شہری اور اس کی والدہ نے فیصلے کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع کیا۔ عرب شہری نے موقف اختیا کیا کہ والدہ کے سامنے بدتمیزی سے اسے اور والدہ کو ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے لیے 20 ہزار درہم ادا کیے جائیں۔
عرب شہری کا کہنا تھا پہلے تو والدہ کی موجودگی میں اس شخص نے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جس کے بعد زبانی تکرار بھی ہوئی۔ متاثرہ شخص نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی اور مقدمہ پبلک پراسیکیوشن تک پہنچا۔
عدالت میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دی گئی۔ دونوں طرف کے دلائل اور شواہد جانچنے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں عرب شہری کو 15 ہزاد درھم اور اس کی والدہ کو 10 ہزار درھم معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا اور فیصلے کے بعد سے جب تک وہ پوری رقم ادا نہیں کرتا اس وقت تک 5 فیصد منافع بھی ادا کرے گا۔ تمام عدالتی اخراجات بھی ادا کرنے کا پابند بنایا گیا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں